بھٹکل:13/ جولائی(ایس او نیوز) شہریوں کے تحفظ کےلئے محکمہ پولس کے زیر اہتمام شہری پولس محکمہ کی ایس آئی ریوتی کی قیادت میں تعلقہ کے جالی کی شری وینکٹیشور ودھیاوردھک ہا ل میں عوامی رابطہ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔
میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ایس آئی ریوتی نے کہاکہ بھٹکل میں اب تک موجود 7پولس بیٹ میں ایک اور کا اضافہ کیا گیا جن کی کل تعداد 8ہوگئی ہے، متعلقہ شہر کے لوگ اسی علاقے میں تعینات پولس کے ساتھ جانکاری اور معلومات کی شراکت کریں۔ پولس اور عوام کے درمیان تعاون کا ہونا بہت لازمی ہے، یہی وہ رابطہ ہے جو مجرموں تک پہنچنے میں مدد کرتاہے، اور پولس کا کام آسان کرتاہے۔ میٹنگ جالی ٹرافک نظام کے متعلق بھی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر بھٹکل شہری پولس تھانہ کرائم برانچ شعبہ کے ایس آئی کوڈگونٹی ، گاؤ ں کے ذمہ دار گنپتی نائک، ایم ڈی نائک وغیرہ موجود تھے۔